خبرنامہ

بطور کپتان سرفراز احمد نے ابتدائی 5 میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا

باربا ڈوس (ملت + آئی این پی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں فتح کے ساتھ ہی مصباح الحق کا ایک ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی اور شاداب خان نے اس میچ میں عالمی ریکارڈ یافتہ باؤلنگ کی۔ سرفراز حمد کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے یہ پانچواں میچ کھیلا جس میں جیت حاصل ہوئی ہے اور اس سے پہلے ان کی کپتانی میں کھیلے گئے 4 میچوں میں بھی جیت پاکستان کا مقدر بنی۔اس طرح انہوں نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے کھیلنے والے پہلے 5 میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔