خبرنامہ

بنگلادیشی کھلاڑی عرفات سنی کی ضمانت منظور

ڈھاکا (ملت + آئی این پی) ڈھاکا کی مقامی عدالت نے بنگلہ دیشی اسپنر عرفات سنی کی50 ہزار ٹکا کا بانڈ جمع کرانے پر ضمانت منظور کر کے جیل سے رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کی مقامی عدالت نے بنگلہ دیشی اسپنر عرفات سنی کی 50 ہزار ٹکا کا بانڈ جمع کرانے پر ضمانت منظور کرلی۔سائبر کرائم کیس میں رجوع کرنے والی ان کی اہلیہ نسرین سلطانہ نے کمرہ عدالت میں بتایا کہ دونوں میں بعض معاملات پر تصفیہ ہوگیا اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بحال کرنا چاہتے ہیں جس پر جج سیف الاسلام نے کھلاڑی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔