چٹاگانگ ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل مہمان ٹیم انگلینڈ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 2-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل دوسرا وارم اپ میچ (آج) اتوار سے شروع ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک چٹاگانگ اور دوسرا 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔