خبرنامہ

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے شروع ہوگا

چٹاگانگ ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل مہمان ٹیم انگلینڈ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 2-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔