خبرنامہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈھاکہ (ملت + اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعہ کا پہلا میچ چٹا گانگ ویکنگز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیموں کے درمیان ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائیگا ۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔