خبرنامہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے

ڈھاکہ (ملت + اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (کل) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں کل کا پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں باریسال بلز اور چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔