خبرنامہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

ڈھاکہ (ملت + اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (کل) ہفتہ کا پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامٹز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ کومیلا وکٹورینز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائیگا ۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔