خبرنامہ

بولنگ کو درپیش مشکلات رفتہ رفتہ دور ہوںگی،اظہر محمود

پاکستان:(اے پی پی) کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بولنگ کو درپیش مشکلات وقت کے ساتھ ساتھ دور ہوںگی۔ بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ناٹنگھم میچ کے بعد سے پاکستانی بولنگ میں بہتری آرہی ہے۔ اظہر محمود نے کہا کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے،بولنگ کو درپیش مشکلات رفتہ رفتہ دور ہوں گی۔