خبرنامہ

بوم بوم کا جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

آل راؤنڈر نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ، آفریدی کی جانب سے جاوید میانداد کو جمعرات تک لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا ، میانداد نے اپنا بیان واپس لے لیا تو معاملہ رفع دفع بھی کیا جاسکتا ہے، ذرائع
کراچی (ملت+آئی این پی)آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے،گزشتہ روزشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کا مسئلہ ہمیشہ سے ہی پیسہ رہا ہے جبکہ جاوید میانداد نے بوم بوم پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے جس پر اب شاہد آفریدی نے لیجنڈ بیٹسمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہد آفریدی اور دنیائے کرکٹ کے عظیم ااور نامور کھلاڑی جاوید میانداد کے درمیان لفظی جنگ ایک قدم آگے نکل گئی ہے، آفریدی نے میانداد کیبارے میں بیان دینے پر افسوس کا اظہار تو کیا مگر اب جاوید میانداد کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔،ذرائع کے مطابق آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے جاویدمیانداد کو جمعرات تک لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا ، ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کو قانونی نوٹس جلد بھیجا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میانداد نے اپنا بیان واپس لے لیا تو معاملہ رفع دفع بھی کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے جبکہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کا مسئلہ ہمیشہ سے ہی پیسے رہا ہے۔شاہد آفریدی کے عظیم کھلاڑی کے خلاف بیان دینے پر سابق کرکٹروں اور عوام نے آفری کی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر آفریدی نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔