خبرنامہ

بگ بیش لیگ کی مصباح کے ساتھ معاہدے میں دلچسپی

سڈنی:(ملت+اے پی پی) بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہے، یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی نے کیا۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم طویل فارمیٹ میں بھی ان کا کیریئر غروب ہونے کے قریب ہے تاہم فلک بوس چھکے لگانے کیلیے مشہور سینئر بیٹسمین کی اب بھی ڈیمانڈ ہے۔ اگر ان کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے پا گیا تو وہ 3 میچز کھیلیں گے۔