خبرنامہ

بھارتی اوپنر شیکھر دھون غیر ملکی ایئرلائن کے عملے سے نالاں

بھارتی اوپنر شیکھر دھون غیر ملکی ایئرلائن کے عملے سے نالاں

کیپ ٹاؤن:(ملت آن لائن) بھارتی اوپنر شیکھر دھون طویل مسافت کے بعد جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد ہوائی جہاز کے عملے نالاں دکھائی دیے۔ شیکھر دھون غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ میں اپنی اہلیہ آئشہ اور بچوں کو ساتھ نہیں لا پانے پر برہم دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ مذکورہ خلیجی ایئرلائن کا رویہ غیرپیشہ ورانہ رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شیکھر دھون نے لکھا کہ بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکٹس نہ ہونے پر مذکورہ ایئرلائن نے ان کے بچوں کو ان کے ہمراہ جنوبی افریقہ طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا، جس کے سبب ان کی اہلیہ کو دبئی میں بچوں کے پاس رکنا پڑگیا تاہم اب ان کی فیملی کو جنوبی افریقہ پہنچنے کیلیے طویل انتظار کرنا پڑسکتا ہے جب کہ انھوں نے پیدائشی دستاویزات ہمراہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ ایئرلائن نے میرے بچوں کو طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا۔ شیکھر دھون نے لکھا کہ عملے نے ایئرپورٹ پر مجھ سے مذکورہ دستاویزات طلب کی تھیں تاہم اس وقت میں یہ انھیں فراہم نہیں کرسکتا تھا لیکن جب ہم ممبئی سے طیارے میں اڑان بھررہے تھے تو ایئرلائن کو اسی وقت ہمیں اس بابت مطلع کرنا چاہیے تھا ایسے میں طیارے کے عملے کا رویہ بھی ناشائستہ رہا۔