خبرنامہ

بھارتی خاتون شوٹر نے اپنی فیملی کو شوٹ کر دیا

بھارتی خاتون شوٹر نے اپنی فیملی کو شوٹ کر دیا
نئی دہلی:(ملت آن لائن) 47 سالہ خاتون شوٹر نے لائسنس یافتہ ریوالور سے فائر کرکے اپنی والدہ اور بھائی کو زخمی کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی دہلی کی ڈیفنس کالونی کے ’ سی ‘ بلاک میں واقع ایک مکان میں رات ساڑھے 12 بجے پیش آیا، نشے میں دھت سنگیتا سنگھ اپنے کمرے سے باہر آئیں اور75 سالہ والدہ گیتا اور 40 برس کے بھائی ہرسارن پر فائرنگ کردی، ان کے بھائی کو گولی ٹانگ میں لگی جبکہ والدہ کو سینے اور جسم کے زیریں حصے میں گولیاں لگیں۔ دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا اور حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب سنگیتا کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی ڈپریشن کا شکار اور اس کی دوائیاں لیتی تھی۔