خبرنامہ

بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرما مذاق بن کررہ گئے

بنگلور (ملت + آئی این پی) بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما مذاق بن کررہ گئے، آسٹریلیا کیخلاف بنگلور ٹیسٹ میں عجیب وغریب شکلیں بنانے پرسابق کرکٹرزاور کمنٹیٹرزنے خوب مذاق اڑایا۔بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف بنگلورٹیسٹ میں ایسی عجیب و غریب شکلیں بنائیں کہ دیکھنے والوں کو نہ صرف ہنسی آئی بلکہ انہوں نے اسے تفریح بنالیا۔میچ کے بعد بھارت اورآسٹریلیا کے سابق کرکٹرز وکمنٹیٹرزنے بھی ایشانت شرما کی طرح منہ بنانے کی کوشش کیں۔ھارتی ٹی وی کے میزبانوں نے بھی ایشانت شرما جیسی شکلیں بناکرخوب مذاق بنایا۔