خبرنامہ

بھارتی فٹبال؛ سٹے بازوں نے فکسنگ کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

فٹبال؛ سٹے

بھارتی فٹبال؛ سٹے بازوں نے فکسنگ کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

ممبئی:(ملت آن لائن) بھارتی فٹبال میں سٹے بازوں نے فکسنگ کیلیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔ انڈین لیگ کے ٹاپ کلب منیروا پنجاب کے مالک رنجیت بجاج نے انکشاف کیاکہ ان کے2پلیئرز کو میچ فکسنگ کیلیے سوشل میڈیا پر 30 لاکھ روپے کی آفر ہوئی جب کہ مزید پانچ کھلاڑیوں سے بھی واٹس اپ، انسٹاگرام اور دیگر میڈیا ٹولز کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے چند روز قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں،اس معاملے کی نہ صرف انڈین فٹبال فیڈریشن بلکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی انٹیگریٹی ایپ پر بھی رپورٹ کردی گئی ہے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…عامرخان 21 اپریل کو کینیڈین باکسرلی گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے

لندن:(ملت آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان رواں برس 21 اپریل کو لیورپول کے ایکو ایرینا میں کینیڈین حریف فل لو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان تقریباً دو برس بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کیلیے تیار ہوگئے، وہ رواں برس 21 اپریل کو لیورپول کے ایکو ایرینا میں کینیڈین حریف فل لو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔ واجح رہے کہ یہ 2016 کے بعد 31 سالہ باکسر کی پہلی فائٹ ہوگی، مئی 2016 میں منعقدہ اپنی آخری فائٹ میں عامر خان کو سول الواریز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی، یہ ڈبلیوبی سی مڈل ویٹ ٹائٹل باؤٹ بھی تھی، عامر خان اب تک پروفیشنل باکسنگ کے 35 میں سے 31 مقابلوں میں فتحیاب رہے جبکہ 4 میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔ اسی طرح لو گریکو 31 فائٹس میں 28 بار کامیاب رہے جبکہ تین میں انھیں ہار ہوئی ہے، لی گریکو کی برطانیہ میں یہ پہلی فائٹ ہوگی۔