خبرنامہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سیکریٹری عہدوں سے فارغ

نئی دلی: (ملت+اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عہدوں سے فارغ کر دیا۔ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا، دونوں لودھا کمیشن کی سفارشات پر بورڈ میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے تھے انوراگ ٹھاکر تو توہین عدالت پر گرفتاری کی زد میں بھی آتے آتے بچے تھے، دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے کہا ہے کہ کرکٹ پروفیشنل انداز میں چلانی چاہیئے، ہمیں اب روشنی نظر آرہی ہے، امید ہے اس سے کرکٹ بہتر ہوگی۔