خبرنامہ

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 25 مارچ سے شروع ہوگا

دھرم شالا (ملت + آئی این پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے ہیماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 333 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 75 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کر دی تھی۔