خبرنامہ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے دھرم شالا میں شروع ہوگا

رانچی (ملت + آئی این پی) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے دھرم شالا میں شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہے، پونے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 333 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور 75 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 مارچ تک دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔