خبرنامہ

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز آج ہوگا

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز آج ہوگا
کٹک:(ملت آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج سے کٹک کے بارہ بتی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے کٹک کے بارہ بتی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میزبان سائیڈ ایک اور سیریز کامیابی کے لیے پُراعتماد جبکہ آئی لینڈرز بھی ٹور کا اختتام بہتر انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔ قیادت روہت شرما ہی سنبھالیں گے، ناتجربہ کارمڈل آرڈر کو سہارا دینے کی ذمہ داری سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پرہوگی۔ مختصر ترین فارمیٹ کے باہمی مقابلوں میں بھارت کو سری لنکا پر 7-4 سے برتری حاصل ہے۔ سری لنکا اپریل سے اب تک مسلسل 5 ٹی 20 میچز میں شکست کھا چکا اور اس سلسلے کو ختم کرنے کا خواہاں ہے۔