خبرنامہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

دہلی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) جمعرات کو فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دھرم شالا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 23 اکتوبر کو چندی گڑھ، چوتھا 26 اکتوبر کو رانچی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 29 اکتوبر کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔