خبرنامہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

رانچی ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 29 اکتوبر کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔