خبرنامہ

بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی اپنے نام کرلی

کوالا لمپور(ملت + آئی این پی) ملائیشیا میں کھیلے گئی ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلیگئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بھارت نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد بھارت کی جانب سے دوسرا بھی گول کردیا گیا، تاہم پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں بھارتی خسارہ کم کرتے ہوئے پہلا گول کیا،تیسرے کوارٹر کے اختتام تک میچ دو، دو گول برابر رہا تاہم چوتھے ہاف میں بھارت نے گول کرکے برتری حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔بھارت کی جانب سے روپندرپال،عفان یوسف اورتھیماما نیگول اسکور کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے علیم بلال اورعلی شان نیگول اسکور کیے۔