خبرنامہ

بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی15 رکنی ٹیم کا اعلان

بھارت:(اے پی پی) بھارت کے خلاف 5 ایک روزہ میچز کے لئے نیوزی لینڈ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے دھرم شالہ سے ہو گا ۔ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم میں کورے اینڈرسن کی واپسی ہو ئی ہے، جو فروری سے کمرکی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے ۔ آنٹن ڈیوکچ، جیمس نیشام اور واٹلنگ کو ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔