خبرنامہ

بہت جلد پہلے سے بہتر آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آ ؤ ں گا، محمد حفیط

سلانوالی (ملت + اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نا زآل راؤنڈر محمد حفیط چند ا نے نجی واٹرفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے اس عز م کا اظہارکیا کہ بہت جلد پہلے سے بہتر آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آ ؤ ں گااور اپنے باؤ لنگ ایکشن کے بارے میں انہوں نے بتا یا کہ میں پچھلے ایک سال سے سخت محنت کرر ہاہوں اور مکمل فٹ ہو ں اس سلسلہ میں 17نومبر کوآسٹریلیا جاؤں گا میری تمام مداحوں سے دعا کی اپیل ہے تاکہ میں باؤ لنگ ایکشن میں کلئیر ہو جا ؤں اور قومی ٹیم میں جگہ بناکر بطور آ ل راؤنڈر اپنا کر دار اداکرسکوں قومی ٹیم کے دور ہ نیوزی لینڈ کے حوالہ سے محمد حفیظ چندا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا د ور ہ مشکل ضرور ہے مگر قومی ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی امید ہے پاکستانی ٹیم آج بھی دنیا کی بہترین ٹیم ہے میر ی سخت محنت جا ری ہے۔