بیجنگ:(اے پی پی) بیجنگ میں ہونے والی سالانہ میراتھون کا ٹائٹل ایتھوپین رنر نے اپنے نام کرلیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آج ہونے والی میراتھون میں 30 ہزار ملکی اور غیر ملکی رنرزنے شرکت کی ،جس کیلئے شرکا کو 42 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرنا تھا۔ ایتھوپین رنر Kenenisa Bekele نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 گھنٹے 11 منٹ میں سب سے پہلے یہ فاصلہ طے کیا اور جیت اپنے نام کرلی۔