بوم بوم شاہد آفریدی:(ملت+اے پی پی) بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ الوداعی میچ میرا حق ہے ، پرستاروں کے سامنے آخری میچ میں بیٹ لہرا کر ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ20 سال پاکستان کی خدمت کی ہے، الوداعی میچ ان کا حق بنتا ہے۔گراؤنڈ میں بیٹ لہرا کر اپنے فینزکو آخری بار خداحافظ کہنا چاہتا ہوں،انہیں ایک میچ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے ۔ سابق کپتا ن کا کہنا ہے کہ مجھ پر الزام ہے کہ میڈیا کو خبریں میں دیتا ہوں،مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھاجبکہ ان کا نام اب سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں،جس سے لگتا ہے کہ آفریدی اپنی اننگز پوری کرچکے ہیں۔