خبرنامہ

بی سی سی آئی اور مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات

نئی دہلی ۔(ملت+اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اعزازی ٹکٹوں کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 24 اکتوبر کو شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ کو اندور سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن جوائنٹ سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ بی سی سی آئی نے 1300 اعزازی ٹکٹوں کا کہا ہے اور ہمارے لئے اتنی ٹکٹیں مہیا کرنا مشکل ہے، اگر بی سی سی آئی نے اپنا مطالبہ واپس نہ لیا تو ہم دوسرے ون ڈے کی میزبانی نہیں کر سکیں گے، دونوں کے اختلافات کی وجہ سے توقع ہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کر لیا جائے گا۔