خبرنامہ

تیسرا ون ڈے؛ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گیانا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے الزاری جوزف کی جگہ ویرا سیمی پرمال کو شامل کیا گیا ہے۔

تیسرا اور فیصلہ کن میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1991 میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 سالہ ریکارڈ کا دفاع کرے گا یا ویسٹ انڈیز اس ریکارڈ کو مزید طویل ہونے سے روکے گا۔