خبرنامہ

تیسرے اورآخری ون ڈے میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظبی:(ملت+اے پی پی) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ٹیم میں محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے۔ ابو ظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ سے قبل اظہر علی کا کہنا تھا کہ پچ بیٹگ کے لیے سازگار ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لہذا جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ دونوں ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی گئی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر والدہ کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں ان کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے کارلوس کی جگہ شیلس کو موقع دیا ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ آج کا میچ جیت کر پاکستان ون ڈے میں بھی اپنی کارکردگی دہرا سکتا ہے۔