خبرنامہ

تیسرے ون ڈے کیلئے گرین شرٹس کی واکا میں بھرپورپریکٹس

پرتھ: (ملت+اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج واکا اسٹیڈیم میں کینگروز کے خلاف اگلے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپورپریکٹس کی جہاں فزیکل ٹریننگ کے بعد بولنگ، بیٹنگ اورفلیڈنگ سیشنز ہوئے۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کا آغازکل ہوگا، ٹیم سیریزمیں برتری حاصل کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں محمد حفیظ (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، اسد شفیق، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، جنید خان اور حسن علی/وہاب ریاض شامل ہیں۔ گرین شرٹس اور کینگروز اپنے آخری پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 4,4 میں فتوحات سمیٹ چکے ہیں۔ پرتھ پر پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، گرین شرٹس 6 مقابلوں میں کینگروز کو زیر کرنے میں کامیاب رہے جبکہ 2 میچز میں میزبان ٹیم فاتح رہی۔