خبرنامہ

انگلش باؤلر ظفر انصاری بھی ثقلین مشتاق کے ”دوسرا” کے معترف

وساکھا پٹنم(ملت + آئی این پی) پاکستان کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا کردار کسی چیئر لیڈر سے مماثل قرار دے کر انگلش سپن بالر ظفر انصاری دوسراکے ماسٹر کی مہارت کے گن گانے لگے جن کا کہنا ہے کہ یہ سپن باؤلنگ کے مشیر کا گہرا اثر ہے کہ انگلش سپن باؤلرز کو بھارت میں اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا موقع مل گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ باؤلنگ ایکشن کو تبدیل کرنے کے بجائے پلیئر کے ذہن سے منفی باتوں کو باہر نکال دیتے ہیں جس کے سبب باؤلرز کو حوصلہ مندی کے ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے کا بھرپور موقع مل جاتا ہے ۔