خبرنامہ

جب مداح ملنے کیلئے گھر آتے ہیں تو جلن ہوتی ہے: اہلیہ کامران اکمل

لاہور (ملت + آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کی اہلیہ نے کہا ہے کہ جب فینز کامران سے ملنے گھر آتے ہیں تو جلن ہوتی ہے لیکن وہ کبھی مجھ سے اپنا موبائل نہیں چھپاتے۔ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی روک ٹوک نہیں ہے ،میں جب چاہوں ان کا موبائل دیکھ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامران کو سمجھنا بہت مشکل ہے اور یہ بہت شاہ خرچ بھی ہیں ،ان کے ساتھ بین الاقوامی دوروں پر جانے کا بہت مزہ آتا۔کامران اکمل کے والد کا کہنا تھا کہ شروع میں لوگ مجھ پر طنز کرتے تھے کہ میں اپنے بیٹے کو پڑھانے کی بجائے کرکٹ کھلاتا ہوں لیکن کامران نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ محنت ضائع نہیں گئی۔