خبرنامہ

جس نمبر پرٹیم کو ضرورت ہو بیٹنگ کرتا ہوں، بابر اعظم

گیانا (ملت آن لائن + آئی این پی) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے ناقابل شکست 125 رنزکی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جس نمبرپر ٹیم کوضرورت ہوبیٹنگ کرتا ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کاشکراداکرتاہوں کہ ٹیم کامیاب ہوئی، پے درپے وکٹیں گررہی تھیں،بیٹنگ پرفوکس رکھا اور کامیابی ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ آخر تک بیٹنگ کرنیکی کوشش کی اوربہتر نتائج ملے۔یاد رہے بابر اعظم نے 125 رنز بنائے، انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے اور ناٹ آؤٹ رہے ، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔