خبرنامہ

جلال الدین ویمن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

جلال الدین ویمن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر جب کہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

تین رکنی ویمن سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین جلال الدین کے علاوہ اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں، کمیٹی ویمن کرکٹ کے فروغ کیلیے بھی فرائض انجام دے گی۔

پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے دوران عبوری طور پر ویمن کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو اب 2 سال کیلیے ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔