میزبان کوسیریز میں 4-0کی برتری حاصل
جنوبی افریقہ نے 168رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 35.3اوورز میں حاصل کر لیا، فاف ڈوپلیسی کے 69رنز
جنوبی افریقہ کے کیل ایبٹ مین آف دی میچ قرار،ونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 12اکتوبر کو کھیلا جائے گا
پورٹ الزبتھ (ملت+آئی این پی) جنوبی افریقہ نے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی،جنوبی افریقہ کو سیریز میں 4-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے 168رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 35.3اوورز میں حاصل کر لیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی69رنز جے پی ڈومنی نے 25 اور روسو33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کے کیل ایبٹ کو میچ میں4کھلاڑی آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 12اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقی باولرز قہربن کر ٹوٹ پڑے اور آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی مجموعی سکور 50 رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔ مچل مارش اور میتھیو ویڈ نے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور نصف سنچریاں کر کے ٹیم کا مجموعی سکور 167 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50 اور 52 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ 2، ڈیوڈ وارنر6، سٹیو سمتھ21، جارج بیلی1، جان ہیسٹنگز 4، ایڈم زامپا5 اور کرس ترمین 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ ٹریوس ہیڈ اور سکاٹ بولینڈ کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیل ایبٹ نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں40رنز کے عوض4شکار کئے اور تبریز شمسی نے3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ آرون فینگیسو نے2اور ڈوین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں جنوبی افریقہ نے 168رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 35.3اوورز میں حاصل کر لیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی69رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جے پی ڈومنی نے 25،روسو نے33، ڈی کاک نے18 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے کیل ایبٹ کو میچ میں4کھلاڑی آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 12اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔