خبرنامہ

جوہانسبرگ: سری لنکا کے 4وکٹ پر 80رنز

جنوبی افریقا:(ملت+اے پی پی) اور سری لنکا کے درمیان جوہانسبرگ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگ کے اختتام پر 426رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد سری لنکا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک 80رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے تھے۔ اس سے پہلے پروٹیز کی جانب سے ڈومنی نے 155اور آملہ نے 134 اسکور کیے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی سنچریوں کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکا تھا۔ لنکن بولرز کی جانب سے پرادیپ اور کمارا نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔