خبرنامہ

جیسن محمد کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، سرفراز

گیانا (ملت آن لائن + آئی این پی) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جیسن محمد کی وجہ سے میچ آخر میں ہاتھ سے نکل گیا، اس نے شا ندار بیٹنگ کی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سرفراز احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سیریزکے بقیہ میچزمیں کامیابی حاصل کریں۔ادھر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم نیبہترین بیٹنگ کی، جیت پربہت خوشی ہوئی۔جیسن ہولڈر نے کہا کہ ٹارگٹ بہت مشکل تھا،بلے بازوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی،کھلاڑیوں نے دباؤ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے مثبت کرکٹ کھیلی اورکامیابی حاصل کی۔