اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، عوام نے دھرنوں کی سیاست مسترد کردی ہے اور انتشارپھیلانے والے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون سے جمہوریت اور پاکستان دشمن تمام عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیگی ۔ موجودہ حکومت ملک بھر میں لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست مسترد کردی ہے اور آئندہ بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔