خبرنامہ

خیبرپختونخوا میں عالمی معیار کے 5 سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنیکا فیصلہ

پشاور (ملت + آئی این پی) خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں عالمی معیار کے پانچ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کھیلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ کمپلیکس پشاور ، کوہاٹ ، مردان ، سوات اور صوابی میں تعمیر کئے جائیں گے۔یہ منصوبہ دو ارب روپے کی لاگت سے آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔