تیئس ستمبر:(اے پی پی) تیئس ستمبر سے شروع ہونے والے معرکے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نےشیڈول سے دو روز قبل ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر پریکٹس شروع کردی اور بھرپور ٹریننگ سیشن کے بعد اسپنر سیموئل بدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔ گرین شرٹس نے بھی دبئی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، میزبان ٹیم نے فلڈ لٹس میں بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ عالمی چیمپئن کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کامیابی مل سکتی ہے۔