ڈے نائٹ ٹیسٹ میں پہلے ٹرپل سنچری میکر بیٹسمین بن گئے، دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں لمبی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
دبئی (آئی این پی)پاکستان ون ڈے ٹیم کے قائد اور اوپننگ بلے باز اظہرعلی نے اپنے گولڈن جوبلی ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری مکمل کرکے پنک بال سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں پہلے ٹرپل سنچری میکر بیٹسمین بن گئے،اظہر علی نے دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں لمبی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا،اظہر علی نے خوشی میں گراؤنڈ میں پش اپس لگائے اورسجدہ شکر بھی ادا کیا ۔دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز اظہرعلی نے ڈبل سنچری بناکر تاریخ رقم کردی۔ پنک بال سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اظہرعلی پہلے بیٹسمین ہیں۔ون ڈے میچ کے کپتان نے کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری بنائی ہے۔ وہ دو بارڈیڑھ سوسے زیادہ رنزبناچکے ہیں، جبکہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یہ دوسری ڈبل سنچری ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ دو234 رنزبناچکے ہیں۔ جب کہ اظہر علی پاکستان کی جانب سے کریئر کے پہلے 50 میچوں میں 11 سنچریاں بنا کر حنیف محمد، یونس خان اور محمد یوسف کے بعد تیسری پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔