خبرنامہ

دس پاکستانی باکسرز عالمی ویب سائٹ ریکارڈز میں شامل

لاہور:(ملت+اے پی پی) پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں 40 سال بعد 10 پاکستانی باکسرز کو عالمی ویب سائٹ پرریکارڈز میں شامل کرلیاگیا جبکہ پی بی سی کے صدرافراز خان فیضی کو بطور پروموٹر جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان باکسنگ کونسل کے سینئر نائب صدر کمانڈر محمد علی نے بتایا کہ یہ پی بی سی کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمارے ایونٹس کو انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، باکسرز میں پاکستان باکسنگ کونسل کے سیکریٹری عبدالرشید بلوچ، ذوالقرنین خان، مزمل عثمان، نادر بلوچ، محب علی، محمد اسلم اوردیگرباکسرز شامل ہیں۔ ان تمام باکسرزکے ریکارڈ باکس ’ریک ڈاٹ کام‘ پر پروفیشنل باکسرزکی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان تمام نے اپنے مقابلے جیتے تھے جبکہ ہارنے والے باکسرز میں نصیب اللہ آغا، بشیر احمد، رمیز، اسد اللہ حاضراور محمد علی بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ رشید بلوچ نے بتایا کہ پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں آخری مرتبہ 80 کی دہائی میں پاکستانی باکسنگ پروموٹر ورلڈ باکسنگ کی رینکنگ میں آیا تھا، پاکستانی باکسر محمد وسیم، سابق چیمپئن حسین شاہ اورحیدر علی نے جن ممالک میں فائٹس کیں وہاں سے ان کا نام رینکنگ میں آیا جبکہ پہلی بارپاکستان میں ہونیوالی فائٹس لڑنے والے باکسرزکا نام بھی انٹرنیشنل رینکنگ میں آیا ہے۔