خبرنامہ

دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی کا پہلا نمبر

نئی دہلی:(ملت+اے پی پی) بھارتی ویب سائٹ نے دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی کو سب سے پہلے نمبر پر رکھا ہے، فہرست میں احمد شہزاد اور عمران خان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں دنیا بھر کے مختلف ادوارمیں کھیلنے والے کرکٹرز کو زیر غور لایا گیا مگر زیادہ توجہ حالیہ یا ماضی قریب میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں پر ہی دی گئی، اس دلکش الیون میں آفریدی کو بطور اوپنر پہلے نمبر پر رکھا گیا۔ شاہد آفریدی کے بعد الیسٹر کک، احمد شہزاد، مائیکل کلارک، ویرات کوہلی، کیون پیٹرسن، ڈیوڈ گاور، عمران خان، بریٹ لی، جیمز اینڈرسن اور شین بونڈ موجود ہیں۔