خبرنامہ

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے ٹیم کا اعلان، انجری کا شکار عماد وسیم باہر

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے ٹیم کا اعلان، انجری کا شکار عماد وسیم باہر
لاہور:(ًلت آن لائن) انجری کا شکار عماد وسیم نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ گھٹنے کی انجری کے سبب عماد وسیم سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ محمد نواز کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ فریکچر کی وجہ سے ڈراپ ہونے والے جنید خان کا خلا عامر یامین پُر کرینگے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ون ڈے سیریز کیلیے منتخب تمام کرکٹرز فٹ ہیں، عماد وسیم کا پرانا مسئلہ تھا اور ڈاکٹرز ان کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ابھی ایک ماہ کا وقت ہے اس لیے امید ہے کہ آل راﺅنڈر فٹ ہوجائیں گے۔ جیند خان کی جگہ عامر یامین کو موقع دیا گیا۔ صرف ٹی ٹوئنٹی کیلئے زیر غور کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 9 اور 10جنوری کو لئے جائیں گے۔ انضمام الحق نے بتایا کہ صہیب مقصود کم بیک کے امیدوار ہیں اور وہ بھی ٹیسٹ پاس کرنے کے قریب تھے، این سی اے میں مزید کام کرتے ہوئے فٹنس بہتر بنانے کیلیے کام کرینگے۔