خبرنامہ

دورہ ویسٹ انڈیز ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) سے شروع ہوگا

لاہور (ملت + آئی این پی) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز (کل)ہفتہ سے ہوگا ، کیمپ میں شامل 31 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقدہ تربیتی کیمپ (کل)سے شروع ہو گا جو17 مارچ تک جاری رہے گا ، کیمپ کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ٹور کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان ہوگا ، کیمپ میں شامل 31 کرکٹرز کی فٹنس کو بھی(کل) پرکھا جائے گا۔کھلاڑی دوپہر بارہ بجے تک جِم میں ٹریننگ کریں گے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیں گے۔