خبرنامہ

دوسرا ون ڈے؛ بھرپور فائٹ کے باوجود انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں مات

کٹک:(ملت+اے پی پی) یوراج سنگھ اور دھونی کی سنچریوں نے انگلش امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں بھرپور فائٹ کے باوجود مہمان ٹیم 15 رنز سے مات کھا گئی، تین میچز کی سیریز بھی ہاتھ سے نکل گئی، 382 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 8 وکٹ پر366 رنز بنائے، ایون مورگن کی سنچری کسی کام نہ آئی، ایشون نے تین وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے بھارت نے 6 وکٹ پر 381 رنز بنائے، یوراج سنگھ نے کیریئر بیسٹ 150 رنز اسکور کیے، دھونی نے 134 رنز بنائے، کرس ووئکس نے 4 وکٹیں لیں۔