خبرنامہ

دھونی کے بھارت میں 4 ہزارون ڈے رنز مکمل ہو گئے

کٹک:(ملت+اے پی پی) مہندرا سنگھ دھونی بھارت میں 4 ہزارون ڈے رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بن گئے۔ انگلینڈ سے دوسرے ون ڈے کے 14 ویں اوور میں جب سابق بھارتی کپتان دھونی نے گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھاکر اپنا انفرادی اسکور 10 کیا تو وہ اس سنگ میل پر پہنچ گئے، یہ ان کا بھارت میں 110 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے، سچن ٹنڈولکر نے سب سے زیادہ اپنے ملک میں 6976 ون ڈے رنز بنائے ہیں۔