خبرنامہ

راجرز کپ ٹینس، جوکووچ، واورینکا اور راؤنک دوسرے راؤنڈ میں داخل، مرین کلچ اور دمترف نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

مونٹریال: (ملت آن لائن) نوویک جوکووچ، سٹانسلاس واورینکا اور میلوس راؤنک فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، مرین کلچ اور گریگور دمترف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے بوسنین کھلاڑی مرزا باسک کو 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، سوئس کھلاڑی واورینکا بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس کو شکست فاش سے دوچار کیا، میزبان کھلاڑی میلوس راؤنک نے ڈیوڈ گوفن کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کیا، ہالینڈ کے روبن ہاس نے جاپان کے کائی نیشکوری کو زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، مینز سنگلز کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ میچز میں مرین کلچ نے بورنا کورک کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کلچ پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے، گریگور دمترف نے فرننڈو ورڈسکو کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔