خبرنامہ

رن آؤٹ سے بچنے کیلیے بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی ایک ہی اینڈ پر دوڑ

نیلسن:(ملت+اے پی پی) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیشی بیٹسمین امرالقیس اور صابر رحمان ایک اینڈ پر جمع ہوکر مضبوط شراکت توڑ بیٹھے۔ امر کور کی جانب گیند کو پش کرنے کے بعد تیزی سے سنگل کیلیے دوڑے، دوسرے اینڈ سے صابر بھی پہلے آگے بڑھے مگر پھر اچانک واپس پلٹے اور امر کے ساتھ نان اسٹرائیک اینڈ کی کریز تک پہنچنے کیلیے ریس لگا دی، اسی اثنا میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے گیند وکٹ کیپر رونکی کی جانب اچھالی جنھوں نے بیلز اڑائیں، امر سمجھے کہ وہ رن آؤٹ ہوئے ہیں، وہ واپس لوٹنے ہی والے تھے کہ امپائر نے تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا۔ ری پلیز میں واضح ہوا کہ صابر کا بیٹ ہی الٹا تھا اس لیے وہ چند سیکنڈ بعد کریز پر پہنچے تھے، اسی لیے انھیں واپسی کا پروانہ ملا، اس بدحواسی سے قبل بنگلہ دیش کا اسکور ایک وکٹ پر 105 رنز تھا، اس واقعے کے بعد پوری ٹیم 184 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔