خبرنامہ

رونالڈو نےیوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

یورپین:(آئی این پی) یورپین فٹ بال کی چمپیئن ٹیم پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس مقا بلے کیلئے ان کے ساتھ ان ہی کی ٹیم کے گیرتھ بیل اور اونٹوئن گیریزمین بھی شامل تھے۔ جمعرات کو موناکو میں یورپ کے بہترین فٹبالر کے انتخاب کی تقریب منعقد ہوئی ۔ رونالڈو نے اس سیزن میں اپنے کلب ریال میڈرڈ کیجانب سے کھیلنے والے تمام میچز میں 32 گولز کئے ۔ اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے یورو2016 کے فائنل میں اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی ایڈر کے گول کی بدولت فرانس کو 0۔1 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی دفعہ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیاارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹبالر لائنل میسی نے یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) گول آف دی سیزن ایوارڈ جیت لیا۔ میسی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ 2015-16ءسیزن کے پہلے راؤنڈ میں روما کے خلاف جو گول کیا تھا اسے سیزن کا بہترین گول قرار دیا گیا۔ یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گول آف دی سیزن ایوارڈ کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں میسی نے 34 فیصد ووٹ حاصل کئے۔