خبرنامہ

رونالڈو نے لالیگا میں پنالٹی پر زیادہ گول داغنے کا ریکارڈ برابر کردیا

میڈرڈ:(ملت+اے پی پی) اسپینش لیگ میں سویلا سے ٹیم کی ناکامی سے قطع نظر رونالڈو نے لا لیگا میں پنالٹی پر زیادہ گول داغنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اسپینش لیگ میں پنالٹی پر رونالڈو کا یہ مجموعی طور پر 56واں گول شمار ہوا، ان سے قبل رئیل میڈرڈ کے ہوگو سانچز نے بھی پنالٹی پر اتنے ہی گول کیے تھے، بارسلونا کے سابق پلیئر رونالڈو کوئمین 46 پنالٹی گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔